اسرائیل کی مذمت نہیں، پابندیاں لگائی جائیں، فلسطین

image

غزہ: فلسطینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کی مذمت کافی نہیں بلکہ اب پابندیاں لگائی جائیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ نے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملوں کے جواب میں کہا کہ سلامتی کونسل کے طلب کردہ اجلاس میں اسرائیلی حملوں کی مذمت کی جائے گی جو کافی نہیں ہو گا بلکہ اب اسرائیل پر پابندیاں عائد کی جائیں۔

انہوں نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ ایک دہشتگرد، سرکش قابض اور ظالم ریاست کے طور پر اسرائیل پر پابندیاں لگائی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

واضح رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف 8 اپریل کو اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں روایتی انداز سے اسرائیلی حملوں کی مذمت کی جائے گی۔

فلسطین پر اسرائیلی حملے کے فوری بعد سعودی وزارت خارجہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیلی کی اس دراندازی کی شدید مذمت کرتے ہیں یہ نہ صرف امن کی کوششوں کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے بلکہ مذہبی مقدمات کے حوالے سے بین الاقوامی قواعد اور اصولوں سے متصادم بھی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US