حکومت سے مذاکرات، شفقت محمود نے بڑا اعلان کردیا

image

تحریک انصاف کے سینئر رہنما شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ان کے پارٹی رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے آئینی ترمیم سے متعلق پیشکش وزیراعظم شہبازشریف کے استعفی سے مشروط ہے۔

پاکستان ٹونائیٹ میں گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں حکومت سے مذاکرات سے متعلق فواد چوہدری اور اسد قیصر کے بیانات ان کی اپنی آرا ہیں ۔ پارٹی پالیسی عمران خان ہی دیں گے ۔

شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کی نفی کرنے کے لئے قومی سلامتی کے اداروں کو آگے لانا چاہتی ہے اور فیصلہ نہ ماننے سے بحران پیدا ہوگا۔۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ حکومت نے خود کش جیکٹ پہن لی ہے ۔

پی ٹی آئی آئین اور قانون کے ساتھ کھڑی ہے،آئین کہتا ہے کہ اسمبلی کی تحلیل کے 90دن میں الیکشن کرائے جائیں۔

انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ نے فیصلہ دیدیا ہے،اس میں کوئی گنجائش نہیں رہ جاتی کی اس پر عملدرآمد نہ ہو۔

ن لیگ نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا، عدلت سے جھگڑا کرناان لوگوں کی تاریخ ہے،عوام کی بھرپور حمایت پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US