عمران خان آج پیش نہ ہوئے تو قانونی کارروائی ہو گی، نوٹس

image

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان آج عدالت میں پیش نہ ہوئے تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو آج ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے توشہ خانہ کیس میں ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔ ان کو جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا کہ اگر وہ 8 اپریل کو پیش نہ ہوئے تو ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

عمران خان کے خلاف آج اسلام آباد کی 2 مختلف علاقوں میں مقدمات سماعت کے لیے مقرر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں جلد سماعت مقرر کرنے کی درخواست کی تھی جس پر عدالت نے دلائل طلب کر رکھے ہیں۔

واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس کی اگلی سماعت کی تاریخ 29 اپریل کو دی گئی ہے تاہم الیکشن کمیشن نے سماعت جلد مقرر کرنے کی درخواست دائر کر دی تھی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US