صدر پارلیمنٹ کو قانون سازی نہ سکھائیں، شیری رحمان

image

صدرعارف علوی کی جانب سے سپریم کورٹ بارے بل نظرثانی کے لئے واپس بھجوانے پر شیری رحمان نے اپنے ردعمل میں کہا کہ صدر نے بل نظرثانی کیلئے واپس بھیج کر ثابت کر دیا وہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل ہیں۔

پیپلز پارٹی کی رہنما کا کہنا تھا کہ صدر نے پارلیمنٹ کے ہر فیصلے کوپی ٹی آئی کی نظر سے دیکھا ہے،بل موصول ہونے سے پہلے ہی صدر انٹرویو میں اپنا موقف دے چکے تھے، شیری رحمان نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ صدراپنی پارٹی پالیسی کی پیروی کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر کہہ رہے ہیں کہ یہ بل پارلیمنٹ کے اختیار سے باہر ہے،ساڑھے تین سال صدر ہاؤس کو آرڈیننس فیکٹری کی طرح چلاتے رہے، وہ پارلیمنٹ کے اختیارات سے کیسے واقف ہو سکتے ہیں، انہوں نے صدر سے کہا کہ آپ پارلیمنٹ کو قانون سازی نہ سکھائیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US