عیدالفطر پر کتنی چھٹیاں ہوں گی، اہم خبر آ گئی

image

اسلام آباد: ملک بھر میں عیدالفطر پر کتنی چھٹیاں دی جائیں گی، کابینہ ڈویژن نے ورکنگ کا آغاز کر دیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عید کے لئے 4 سے 5 چھٹیاں دینے کی تجویز وزیراعظم ہاؤس کو دی جائیں گی، جس کا فیصلہ وزیراعظم اگلے ہفتے کریں گے کہ کب تک چھٹیاں دی جائیں۔

ذرائع کے مطابق اگر عید جمعتہ المبارک کو ہوتی ہے تو 20 سے 23 اپریل تک چھٹیاں ہونے کا امکان ہے جبکہ ہفتہ 22 اپریل کو عید ہونے کی صورت میں 20 سے 24 اپریل تک چھٹیوں کا اعلان ہو سکتا ہے، کابینہ ڈویژن وزیراعظم کی باضابطہ منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

واضح رہے کہ رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کا کہنا تھا کہ 20 اپریل کی شام عیدالفطر کا چاند نظر نہیں آئے گا لہٰذا رمضان تیس روزوں پر مشتمل ہو گا اور عید ہفتہ 22 اپریل کو منائے جانے کا امکان ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US