تھانہ سنگجانی کی حدودمیں گاڑی پر فائرنگ،2افراد جاں بحق ہو گئے۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ سنگجانی کی حدودمیں گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
سنگجانی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس حکام کے مطابق قتل ہونے والے دونوں افراد کاتعلق نوشہرہ سے ہے۔