حکومت سے مذاکرات ، دوٹوک اعلان کردیا

image

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا کہنا ہے کہ صدر عارف علوی حکومت کی جانب سے لائے گئے عدالتی اصلاحات سے متعلق بل کے معاملے میں سپریم کورٹ جاسکتے ہیں ۔

پروگرام پاکستان ٹونائیٹ میں گفتگو کرتے ہوئے قاسم سوری کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے معاملے پر صدر سپریم کورٹ سے رہنما ئی لے سکتے ہیں۔

قاسم سوری نے حکومت سے کسی بھی طرح کے مذاکرات سے متعلق یہ واضح کردیا ہے کہ مذاکرات جب بھی ہوں گے وہ یک نکاتی ایجنڈے پر ہوں گے جو الیکشن ہے اور اگر الیکشن سے متعلق حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں کیا تو آرٹیکل چھ کا سامنا کرنا ہوگا ۔

دیگر پی ٹی آئی رہنماوں کی طرح آج قاسم سوری نے بھی ان کے دور حکومت میں جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف ریفرنس کو غلطی قرار دیدیا،


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US