حکومت نے توشہ خانہ تفصیلات پبلک کرنے کے عدالتی فیصلے کو چیلنج کر دیا

image

وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کرنے کے عدالتی فیصلے کو چیلنج کر دیا،لاہور ہائی کورٹ نے 1990ء سے 2001ء تک توشہ خانہ کی تفصیل پبلک کرنے کا حکم دیا تھا۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے ذریعے وفاقی حکومت نے اپیل دائر کی، اپیل کی سماعت جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس رضا قریشی پر مشتمل بینچ کرے گا۔

لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے23 مارچ کو جاری کیے گئے تحریری فیصلے میں حکومت کو عدالتی حکم کی مصدقہ نقل کے 7 یوم میں توشہ خانہ کا ریکارڈ بمعہ نام پبلک کرنے کا حکم دیا  تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US