دہشت گردوں کا حملہ، 4 پولیس اہلکار شہید

image

کوئٹہ میں آج صبح پولیس آپریشن کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 4 پولیس اہل کار شہید ہو گئے۔

پولیس کاکہنا ہے کہ کچلاک کے علاقے میں مبینہ ملزمان کے خلاف آپریشن کیا گیا، اس آپریشن میں انسدادِ دہشت گردی فورس کے جوانوں نے بھی حصہ لیا۔

اے ٹی ایف ٹیم نے کچلاک میں مکان پر چھاپہ مارا جہاں دہشت گردوں نے پولیس ٹیم پر حملہ کر دیا۔

دوران آپریشن فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار شہید ہو گئے جبکہ آپریشن میں ایک مبینہ ملزم بھی فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔

پولیس نے کچلا ک میں آپریشن مکمل کر لیاہے اور علاقے میں سرچنگ اور سوئپنگ کا عمل جاری ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں دھماکہ ہوا تھا جس میں چار افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US