مریم نواز کی لیکڈویڈیوز، سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصروں اور میمز کی بھرمار

image

مریم نواز کے منصور علی خان کو دیے گئے انٹرویو کا کچھ حصہ لیک ہو گیا جو انہوں نے کٹ کروانے کا کہا تھا۔

اسی معاملے پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصروں اور میمز کا سلسلہ جاری ہے، دوسری جانب ٹوئٹرپر اس۔کو۔کاٹو بھی ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہے۔

عمران ریاض خان نے مریم نواز کی انٹرویو کے دوران کی تصاویر شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ گاڑی کے سلسلے میں جواب کٹ کروانے کے بعد مریم نواز مطمئن ہوگئیں،

پھر جب منصور علی خان نے کہاکہ آپ نے 2010ء سے 2016ء کے درمیان گفٹس وصول کئے تو مسکرانے لگیں شاید پائین ایپل کاسوچ رہی تھیں۔ آخر میں لکھا کہ منصور علی خان نے 31ملین کا ذکر کیاتو ذرا ری ایکشن دیکھیں۔ ساتھ ہی انہوں نے اس کو کاٹو کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔

جب منصور علی خان نے ان سے جائیداد اور اکتیس ملین کے بارے میں سوال کیا تو ان کاکہنا تھا کہ اس کو کاٹیں۔

ایک اورصارف میاں محمد اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ اوراس کو وزیراعظم بننے کے خواب دکھائے جا رہے ہیں۔

ایک صارف نے توامریش پوری کی فلم سے موازنہ کر ڈالا۔

تحریک انصاف کے ایک اکاؤنٹ سے کہا گیا کہ توشہ خانہ قانون کے مطابق گاڑی کا تحفہ آپ گھر نہیں لے جا سکتے، مریم نواز غیرقانونی طور پر لی گئی گاڑی کا جواب نہ دے پائیں اور اینکر کو حکم صادر فرمایا اس کو کاٹو۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US