وزیراعظم آزاد کشمیر کو نااہل قرار دے دیا گیا

image

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو مظفرآباد ہائی کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دے دیا۔

توہین عدالت کیس میں مظفرآباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کو نااہل قرار دے دیا۔ آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے سردار تنویر الیاس کی معافی قبول نہ کرتے ہوئے توہینِ عدالت میں سزا سنائی۔

مظفر آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ سنانے کے بعد وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کوعہدے سے فارغ کردیا۔

دوسری طرف عدالت کی جانب  نئے وزیراعظم آزاد کشمیر کو منتخب کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط بھی لکھ دیا۔

خیال رہے کہ وزیراعم آزاد کشمیر کو عدالت کے خلاف دھمکی آمیز لہجہ استعمال کرنے پر آج آزاد کشمیر سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ نے طلب کر رکھا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US