عیدالفطر پر5 سرکاری چھٹیاں ہونے کا امکان

image

عیدالفطر پر5 سرکاری چھٹیاں ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نےعیدالفطر پر چھٹیوں کی سمری وزیراعظم آفس کو بھجوا دی ہے۔

سمری کے مطابق 20 اپریل جمعرات سے 24 اپریل سوموار تک عید کی چھٹیاں ہوں گی۔ وزیراعظم کابینہ ڈویژن کی سمری پر حتمی فیصلہ کریں گے۔

دوسری جانب عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 20 اپریل کو اسلام آباد میں ہوگا جس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے، اجلاس میں شوال کے چاند کی رویت سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، محکمہ موسمیات اور اسپارکو کے نمائندے بھی شرکت کریں گے جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں منعقد کئے جائیں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US