ہوشیار! قرض دینے والی انٹرنیٹ اپیلی کیشنز شہریوں کے گلے کا پھندا بن گئیں

image

اسلام آباد: قرض دینے والی انٹرنیٹ اپیلی کیشنز شہریوں کے گلے کا پھندا بن گئیں۔

مؤقر اخبار کے مطابق پہلے میٹھی باتیں کرکے قرض کے جال میں سادہ لوح شہریوں کو پھنسایا جاتا ہے جس کے بعد  دھونس، دھمکیوں، گالم گلوچ اور بلیک میلنگ تک پہ اتر آتے ہیں۔

ایپلی کیشنز میں قرض واپسی کے لیے ایک ماہ کی مدت ملتی ہے لیکن صرف پانچ دن کے بعد ہی رقم کی واپسی کے تقاضے شروع کردیے جاتےہیں۔

رپورٹ کے مطابق اپیلی کیشنز سے ذاتی معلومات اور تصاویر لیک کرنے کی دھمکیاں بھی دی جاتی ہیں لیکن تاحال متعلقہ ادارے دھوکے بازی سے عوام کو بچانے میں ناکام ہیں۔

ملک کے بڑے اخبار جنگ نےدعویٰ کیا ہے کہ گوگل نے شہریوں کی تصاویر اور معلومات تک ایپس کی رسائی روک دی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US