قائم مقام وزیر اعظم آزاد کشمیر کی سمری پر دستخط ہو گئے

image

مظفر آباد: آزاد کشمیر کے سینئر وزیر خواجہ فاروق احمد وزیر اعظم کے فرائض سرانجام دیں گے۔

آزاد کشمیر میں نئے قائد ایوان کے انتخاب تک سینئر وزیر کو وزیر اعظم کے اختیارات دینے کا فیصلہ کیا گیا اور صدر آزاد کشمیر بیرسٹرسلطان محمود نے بھیجی گئی سمری پر دستخط کر دیئے۔

صدر آزاد کشمیر کے دستخط کے بعد سمری چیف سیکرٹری کو ارسال کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: 

صدر آزاد کشمیر کے دستخط کے بعد اب سینئر وزیر خواجہ فاروق احمد نئے قائد ایوان کے انتخاب تک وزیر اعظم کے فرائض سرانجام دیں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US