ملک میں انارکی اور افراتفری عمران خان کی وجہ سے ہے، رانا ثنا اللہ

image

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ملک میں انارکی اور افراتفری چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی وجہ سے ہے۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم آئین کے تقاضوں کو پورا کریں گے اور اگر آئین میں گنجائش نہ ہوئی تو کسی صورت انتخابات آگے نہیں جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان خود کو سیاستدان کے طور پر متعارف کرائیں اور سیاستدانوں میں بیٹھیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تین دو اور چار تین کا سارا مسئلہ عمران خان کے رویئے کی وجہ سے ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی جھوٹ بولنا، دھمکی دینا اور اپنے قتل کی ایف آئی آر درج کرانا چھوڑ دیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US