سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے پہلے اس ماہ کی تنخواہ دینے کا فیصلہ

image

وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے پہلے اس ماہ کی تنخواہ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے درمیان سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔ جس کے بعد سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے پہلے ہی رواں ماہ کی تنخواہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

ماہانہ پنشن کی ادائیگی بھی عیدالفطر سے پہلے ہی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر خزانہ کی طرف سے سیکریٹری خزانہ کو فوری انتظامات کرنے کی ہدایت بھی کردی گئیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل محکمہ خزانہ سندھ کی طرف سے بھی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق عید سے قبل 17 اپریل کو سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کے ملازمین کو تنخواہ ادا کی جائے گی ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US