5نہیں عیدالفطر پر 6 چھٹیاں،صوبائی حکومت نے بڑا اعلان کردیا

image

خیبر پختونخوا حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر 6 تعطیلات کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی حکومت نے عید الفطر کے موقع پر جمعہ 21 سے بدھ 26 اپریل تک تعطیلات دینے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ انتظامیہ نے اس ضمن میں باضابطہ اعلامیہ بھی جاری کیا ہے۔

اس سے قبل وفاقی حکومت نے عیدالفطر پر 5چھٹیوں کی منظوری دے دی۔عیدالفطر کی چھٹیوں کی منظوری کابینہ ڈویژن کی سفارش پر دی گئی ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نو ٹیفکیشن کے مطابق عید کی چھٹیاں 21 سے 25اپریل تک ہوں گی۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے عیدالفطر سے قبل پیشگی تنخواہ دینے کی بھی منظوری دے دی ہے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US