سوشل میڈیا پر ججز کے درمیان جھگڑے کی چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں ، ترجمان سپریم کورٹ

image

ترجمان سپریم کورٹ کورٹ نے سوشل میڈیا پر ججز کے درمیان جھگڑے کی خبروں  کو جھوٹ اور بے بنیاد قرار دے دیا۔

ہم نیوز کے مطابق ترجمان سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ  سوشل میڈیا پر چلنے والی جھوٹی خبروں کی سخت ترین الفاظ میں تردید کی جاتی ہے۔

ترجمان سپریم کورٹ کا  مزید کہنا ہے کہ ججز کالونی کے پارک میں ایسا کوئی ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا،ججز کے بارے میں جعلی رپورٹنگ قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US