20 لاکھ بچے پاکستان میں بھوکے سو رہے ہیں، مفتاح اسماعیل

image

کراچی: سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آج رات کو کم از کم 20 لاکھ بچے پاکستان میں بھوکے سو رہے ہیں۔

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیا تبدیلی پورے ملک کے لیے ہو گی یا صرف ٹاپ کلاس کے لیے ہو گی ؟ ہم کمزور طبقے کے لیے بھی سوچیں اور جو بچہ اسکول نہیں جا رہا اسے اسکول بھیجیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 4 میں سے 3 بچے 2 جملے بھی نہیں پڑھ سکتے جبکہ 2 صوبوں میں ایجوکیشن صرف بھرتیوں تک ہی محددو ہے۔ بہتری کے لیے آپ کو کمپیٹیشن متعارف کرانے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اجارہ داری ختم کر کے پاور کو نچلی سطح پر منتقل کر دیا جائے اور جب تک ٹیکس اور جی ڈی پی کی شرح نہیں بڑھے گی ہم آگے نہیں بڑھ سکتے۔ اس وقت صرف وفاق ٹیکس جمع کرتا ہے لیکن اگر صوبائی حکومتیں اپنا ٹیکس جمع کریں گی تو اس سے بھی فرق پڑے گا۔

انہوں ںے کہا کہ آج رات کو کم از کم 20 لاکھ بچے پاکستان میں بھوکے سو رہے ہیں اور یہ پاکستان کی حقیقت ہے اپ اسے کیسے تبدیل کریں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US