کفن باندھنے سے پہلے کالا کنستر تو منہ سے اتاریں، طلال چودھری

image

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے فواد چودھری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پہلے فیصلہ کرلیں کہ رونا ہے یا انقلاب لانا ہے۔

کفن باندھنے سے پہلے کالا کنستر تو منہ سے اتاریں،طلال چودھری کامزید کہناتھاکہ پہلے فیصلہ کرلیں کہ قبل از انقلاب ضمانت کرانی ہے کہ بعد از انقلاب ضمانت؟

لیگی رہنما نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیسا انقلاب ہے کہ آپ ضمانت پارک کے اندر نہیں جا سکتے، عمران نیازی ضمانت پارک کے بنکر سے باہر نہیں آ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی توڑنے سے پہلے آئین مقدم رکھنا تھا،الیکشن کمیشن بے وقعت ہوگئی ہے کیونکہ اس نے فارن فنڈنگ جو پکڑی۔

عدلیہ کے ذریعے اقتدار پر قبضے کا خواب چکنا چور ہو گا،بیان اس بات کا اعتراف ہے کہ کالعدم دہشتگرد تنظیموں کے ذریعے شرانگیزی کا پلان ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US