ملک بھر کی کل آبادی23کروڑ 3لاکھ 99ہزار 642تک پہنچ گئی

image

مردم شماری میں مزید 5روز کی توسیع کردی گئی ۔

ترجمان ادارہ شماریات کے مطابق کراچی،اسلام آباد،لاہور اور بلوچستان کےکچھ اضلاع میں20اپریل تک مردم شماری جاری رہےگی۔

ادارہ شماریات کے مطابق 15اپریل کو ملک بھر کی کل آبادی23کروڑ 3لاکھ 99ہزار 642شمار ہوئی۔

علاوہ ازیں وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت مردم شماری سے متعلق اجلاس ہوا،اجلاس میں ادارہ شماریات کے چاروں صوبوں کے افسران کی شرکت کی۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیاکراچی سمیت سندھ کے شہری علاقوں کی آبادی میں کمی ظاہر ہوئی ،کراچی کے دیہی علاقوں کی آبادی میں اضافہ ہوا ہے۔

کراچی سمیت شہری علاقوں میں اسسٹنٹ کمشنرز نے غفلت کا مظاہرہ کیا ، بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ کراچی میں مردم شماری کے عمل میں مزید ایک ماہ لگ سکتا ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ جب تک مردم شماری مکمل نہ ہو کام جاری رکھا جائے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US