وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور سڑک حادثے میں جاں بحق

image

وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور سڑک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں ۔

شاہراہ دستور پر ایک گاڑی نے مفتی عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر ماری.

مفتی عبدالشکور کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جاں بحق ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق مفتی عبدالشکور میریٹ ہوٹل سے سیکرٹریٹ  چوک کی جانب جارہے تھے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گاڑی اور سوار افراد کوحراست میں لے لیا گیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مفتی عبدالشکور کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US