وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی نماز جنازہ کل ادا کی جائے گی

image

وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی نماز جنازہ کل بروز اتوار ادا کی جائے گی۔

ترجمان جے یو آئی کے مطابق مفتی عبدالشکور کی نماز جنازہ کل2 بجے تاجبی خیل لکی مروت میں ادا کی جائیگی ۔

دوسری جانب مولانا اسعد محمود نے کہا ہے کہ مولانا عبدالشکور کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔مولانا عبدالشکور نے ہمیشہ قوم کے موقف کو دنیا کے سامنے رکھا۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج جو حادثہ پیش آیا انتہائی افسوسناک ہے،میں نے مفتی عبدالشکور کو ہمیشہ دین اور پوری قوم کیلئے علم بانٹتے ہوئے دیکھا،پوری قوم سے التجا ہے کہ ان کی مغفرت کیلئے دعا کریں۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US