صدر مملکت کی اہلیہ کا عمران خان کی بہنوں سے ٹیلی فونک رابطہ

image

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی اہلیہ اور خاتون اول ثمینہ علوی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بہنوں سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں ثمینہ علوی نے کہا ہے کہ آج میں نے عمران خان کی بہن علیمہ خان اور عظمیٰ خان سے فون پر بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں عمران خان کی گرفتاری اور ان کی صحت پر پریشان تھیں، دونوں بہنوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی تک لوگ پرامن احتجاج کریں۔

خاتون اول ثمینہ علوی نے کہا کہ میں نے انہیں تسلی دی، اپنی اور صدر مملکت کی جانب سے فکر مندی اور دعاؤں کا پیغام بھی پہنچایا۔

ثمینہ علوی نے کہا کہ میں نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو یقین دلایا ہے کہ عمران خان کی صحت اور سلامتی یقینی بنانے سے متعلق صدر مملکت کوشاں ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US