عمران خان کو اہلیہ سے بات کرنے کی اجازت مل گئی

image

احتساب عدالت اسلام آباد کے تحریری فیصلے کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کو اپنی اہلیہ سے بات کرنے کی اجازت مل گئی۔

احتساب عدالت اسلام آباد کی جانب سے القادر ٹرسٹ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جسمانی ریمانڈ کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔ تحریری فیصلے کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد نے عمران خان سے ذاتی معالج کی ملاقات کی اجازت دے دی۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دورانِ ریمانڈ عمران خان کو اپنی اہلیہ سے بات کرنے اور وکلا سے ملاقات کرنے کی بھی اجازت ہوگی۔

اسی کے ساتھ ساتھ احتساب عدالت اسلام آباد نے عمران خان کا طبی معائنہ کرنے والی ٹیم میں ڈاکٹر فیصل کو بھی شامل کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US