عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواستیں

image

چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کر دی گئیں۔

عدالت نے درخواستیں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی ہیں، عدالت کا کہنا تھاکہ درخواستوں کو سماعت کیلئے فل بینچ کے روبرو پیش کیا جائے۔

جسٹس رضا قریشی نے ایک نوعیت کی دو درخواستوں پر سماعت حکم سنایا، عدالت کاکہنا تھا کہ اسی نوعیت کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ کا 5 رکنی فل بینچ سماعت کر رہا ہے،مناسب ہے درخواستوں کو اُسی بینچ میں کارروائی کیلئے پیش کیا جائے۔

درخواستوں میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عمران خان کی توشہ خانہ میں نااہلی کے بعد انہیں پارٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹایا جائے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US