لاہور، پشاور اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں پاک فوج کا گشت

image

اسلام آباد: لاہور، پشاور اور راولپنڈی کے متختلف علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے گشت کیا جا رہا ہے۔

لاہور میں پاک فوج کے دستے ٹرکوں اور گاڑیوں میں سوار ہو کر مین بلیوارڈ گلبرگ،  لبرٹی اور جیل روڈ سمیت مختلف علاقوں میں گشت کر رہے ہیں۔

پشاور میں پاک فوج، پولیس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے جوانوں نے صدر کے مختلف علاقوں میں گاڑیوں میں سوار ہو کر مشترکہ فلیگ مارچ کیا۔

راولپنڈی کینٹ میں جی ایچ کیو کے قریب بھی پاک فوج کے چاق و چوبند دستے گشت کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر پاک فوج کی تعیناتی کی درخواست سول حکومت کی جانب سے کی گئی تھی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US