“ہم اداکار اکثر اداکاری چھوڑنے یا کرنے کا فیصلہ نہیں کرپاتے۔ میں سوچتی تھی کہ اپنے کیرئیر پر توجہ دوں لیکن پھر مجھے یہ خیال بھی آتا تھا کہ شادی کر کے گھر بسا لوں“
یہ الفاظ ہیں مدیحہ افتخار کے جنھوں نے اپنی اداکاری سے عوام کی توجہ تو حاصل کی البتہ شادی کے بعد انھوں نے اپنے کیرئیر کو خیرباد کہہ دیا۔
حال ہی میں ایک شو میں مدیحہ افتخار نے ایکٹنگ چھوڑنے کے حوالے سے بتایا کہ اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ ان کے لئے تھوڑا مشکل تھا لیکن وہ ایسے لوگوں پر رشک کرتی تھیں جو گھر بیٹھ کر پرسکون زندگی گزارتے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر نے شادی کے بعد بیوی کی اداکاری پر کوئی اعتراض نہیں کیا بلکہ انھیں کہا کہ وہ شوق سے اداکاری کو جاری رکھ سکتی ہیں لیکن شادی کے بعد مدیح 2018 میں صرف ایک ڈرامہ “میرا حق“ میں ہی کام کرسکیں۔ البتہ اس سال مدیحہ افتخار کا ڈرامہ “چاند تارا“ آن ائیر آیا ہے جو دیکھنے والوں نے بہت پسند کیا ہے۔