رات کو سوتے وقت ایسا لگا جیسے کوئی میرے پاس ۔۔ آمنہ الیاس کے ساتھ ہوٹل کے کمرے میں ایسا کیا ہوا کہ انہوں نے لگژری ہوٹل میں شور شرابا مچا دیا؟ دیکھئے

image

آمنہ آلیاس پاکستانی مادل اور مشہور اداکارہ ہیں جنہوں نے حال ہی میں ڈرامہ سیریل بندش میں جاندار اداکاری سے سب کے دل جیت لیے ہیں۔ عام ڈراموں میں تو کام کرنا آسان ہے لیکن خوفناک اور ڈراؤنے انداز سے ابھر کر نظر آنا ایک بالکل الگ تجربہ ہے۔ ایسے کردار بڑے بڑے اداکار بھی کرنے سے ڈرتے ہیں کیونکہ ظاہر ہے ڈر و خوف کا وہ منظر دل و دماغ پر قید ہو جاتا ہے۔ بہرحال آمنہ الیاس نے اس ڈرامے میں بہترین کردار کرکے دکھایا۔

حال ہی میں اداکارہ و ماڈل آمنہ ایک ٹاک شو میں آئیں جہاں ان سے ان کی زندگی کے خوفناک لمحوں سے متعلق سوال کیا گیا تو اداکارہ کا کہنا تھا کہ ویسے تو کوئی بڑے حادثے ہوئے، اتفاقات ہوئے لیکن ایک سب سے زیادہ خؤفناک جو مجھے لگا وہ یہ تھا کہ میں اپنی ایک فلم کے لیے ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئی جس کے لیے میں دبئی گئی تھی جہاں مجھے دبئی کے مشہور emirates palace hotel میں ٹہرایا گیا تھا وہ ہوٹل کسی محل سے کم نہیں، میرا روم نمبر 3333 تھا۔ میں نے رات کے وقت اس کمرے میں قدم رکھا کیونکہ اسی وقت وہاں پہنچی تھی، میں نے کھڑکی کھولی منظر چیک کرنے کے لیے تو دیکھا کہ سامنے صرف اور صرف ریت ہے دور دور تک اندھیرا اور کوئی روشنی نہیں بلکہ اندھیروں کے گہرے سائے تھے۔

میری عادت ہے کہ پہلے تو میں اکثر ہوٹلوں کے کمروں میں موجود ٹی وی کو آن رکھتی تھی تاکہ شور ہوتا رہے ورنہ مجھے خاموشی سے ڈر لگتا تھا۔ میں اپنے کمرے میں آرام کر رہی تھی، اپنے اوپر رضائی ڈالی ہوئی تھی اور ٹی وی دیکھتے دیکھتے میری آنکھ لگ گئی لیکن رات کے پہر اچانک مجھے ڈر لگا، مجھے غنودگی کی حالت میں یہ محسوس ہوا کہ جیسے کوئی میرے ساتھ میرے پاس آ کر بیٹھا ہے میرے سر پر اور ایسے آگے سے پیچھے گردن کی طرف ہاتھ پھیر رہا ہے اور میرے جسم نے کام کرنا بند کردیا بالکل جم گیا تھا جسم۔

اس کے بعد جب کچھ ہی سیکنڈ بعد میرا جسم کام کرنے کے لائق ہوا میری زبان پر سورۃ الناس تھی میں نے وہ پڑھنی شروع کی، اور پھر رضائی ہٹا کر اتنی زور سے کمرے سے باہر کی جانب بھاگی اور خوب شور شرابہ مچایا، ہنگامہ کیا، زور زور سے رونے لگی اور پھر جب تک میرا کمرہ بدلا نہیں گیا میں وہاں شور مچاتی رہی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts