“دوستی تو میری آصف علی زرداری اور نواز شریف سے بھی ہے لیکن عمران خان کی ایک بات مجھے بہت پسند ہے کہ وہ اصول کے بہت پکے ہیں۔ اگر ان کے پاس کوئی سفارش لے کر آجائے تو اسے کمرے سے ہی باہر نکال دیتے ہیں“
یہ کہنا ہے مشہور سینئیر اداکار جاوید شیخ کا جنھوں نے نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے مشہور سیاست دانوں سے اپنی دوستیوں کے حوالے سے بات کی۔
نواز شریف والد کی وفات پر بھی آئے تھے
جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ وہ 1995 سے عمران خان کے ساتھ شوکت خانم اسپتال کے لئے کام کررہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ زرداری ، نواز شریف اور عمران خان تینوں نے ہی انھیں عزت دی ہے۔ نواز شریف سے ان کی ملاقات 1995 میں ہوئی جب وہ بھوربن میں اپنی فلم ’مشکل ‘کی شوٹنگ کررہے تھے۔ وہاں نواز شریف کسی کانفرنس کیلئے وہاں تشریف لائے تھے۔ جاوید شیخ نے انہیں گانے کی شوٹنگ دیکھنے کی دعوت دی۔ اس کے بعد نواز شریف نے انھیں دوپہر کے کھانے کی دعوت دی اور اس طرح ان کی دوستی شروع ہوئی۔ عید اور کرکٹ میچز کے دوران ملاقاتیں ہونے لگیں یہاں تک کہ جاوید شیخ کے والد کے انتقال کے موقع پر بھی نواز شریف تعزیت کرنے ان سے ملنے آئے۔
آصف علی زرداری اور نواز شریف کیسے ہیں؟
جاوید شیخ نے بتایا کہ آصف زرداری یاروں کے یار ہیں، نواز شریف پیار کرنے والے شخص ہیں جبکہ عمران خان اصولوں کے پابند