بھائی اب تو شادی کر لو تاکہ ۔۔ فلم سیٹ پر جب جاوید شیخ سلمان خان سے ملے تو انہیں شادی نہ کرنے پر کیا بات کہی جو یہ بھائی جان کا جواب سنتے ہی چپ ہو گئے؟ ویڈیو

image

دنیا بھر میں لڑکا ہو یا لڑکی انہیں اپنی زندگی کے خاص دن یعنی کہ شادی کا شدت سے انتظار رہتا ہے پر کچھ لوگ ایسے ہیں جو بوڑھے ہو جاتے ہیں پر نہ جانے کیوں شادی نہیں کرتے۔

بالکل ایسا ہی مشہور بھارتی اداکار سلمان خان نے بھی کیا ویسے تو کئی حسین لڑکیاں ان سے شادی کی خواہش رکھتی ہیں پر یہ کسی کو ہاں کیوں نہیں کرتے، جانتے ہیں جاوید شیخ سے جو ایک عرصے سے انڈیا کی فلموں میں کام کر رہے ہیں۔

حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں ملک کی سینئر اداکار جاوید شیخ نے خصوصی شرکت کی جہاں ان سے سوال ہوا کہ دنیا جاننا چاہتی ہے کہ سلمان خان نے آج تک شادی کیوں نہیں کی۔

جس پر وہ کہتے ہیں کہ ایک تو سلمان واقعی بڑے دل کا مالک ہے اور پھر میں نے بھارت میں جتنے سال بھی کام کیا سلمان سے ملاقات ہوتی رہتی تھی۔

پھر ایک دن میں نے بھی یہی سوال کیا کہ تم سلمان شادی کب کرو گے؟ تو انہوں نے کہا کہ شیخ صاحب سب یہی پوچھتے ہیں لیکن آپ کو بتاتا ہوں صرف۔ کوئی اچھی لڑکی ملی ہی نہیں اور جیسے ہی اچھی لڑکی ملی، میں شادی کے بندھن میں بندھ جاؤں گا۔

یاد رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان ایک وقت میں سنگیتا بجلانی پھر ایشوریا رائے سے شادی کرنا چاہتے تھے۔

پر ایشوریا رائے نے سلمان کو ان کے غصے کی وجہ سے چھوڑا جبکہ سنگیتا بجلانی سے شادی کیلئے تو ان کے کارڈ تک چھپ چکے تو مگر پھر دونوں میں نہ جانے کیا ہوا کہ شادی نہ ہو سکی البتہ اب بھی یہ دونوں آپس میں دوست ضرور ہیں، سنگیتا کو اکثر سلمان کی پارٹیز میں دیکھا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے باتوں باتوں میں یہ بھی کہہ ڈالا کہ رنبیر کپور جو اب عالیہ بھٹ کے شوہر ہیں۔ یہ شریف لڑکا ہے کیونکہ جب ایک مرتبہ فلم شوٹنگ کے دوران وقفہ ہوا تو یہ سگریٹ پینے چلا گیا اسی کے پیچھے پیچھے میں بھی گیا اور اپنی سگریٹ جلا لی۔

تو اسے نے جیسے ہی میری طرف گردن گھما کر دیکھا تو فوراََ سگریٹ اپنے پیچھے چھپا لی، یہ عمل اس نے اس لیے کیا کیونکہ میں اس سے عمر میں بڑا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts