شاہ رخ خان نہ صرف ہندوستان میں بلکہ پوری دنیا میں پسند کئے جاتے ہیں اور ان کے کروڑوں فینز موجود ہیں جو انکی ایک جھلک دیکھنے کیلیئے بے تاب رہتے ہیں، ایسے میں شاہ رخ خان کا میڈیا کے سامنے نہ آنے اور انٹرویو نہ دینے کے فیصلے سے وہ تھوڑے افسردہ ہیں۔
بات دراصل یہ ہے کہ بالی ووڈ کے سُپر اسٹار شاہ رُخ خان نے کسی بھی ٹی وی شو میں شرکت کرنے اور میڈیا کو انٹرویو دینے سے منع کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، شاہ رُخ اب اپنی نجی زندگی کے بارے میں میڈیا سے بات نہیں کریں گے اور نہ ہی کوئی انٹرویو دیں گے۔
ہوا کچھ یوں کہ، بھارتی ٹی وی چینل نے شاہ رخ خان سے بات کرنے کی کوشش کی اور انہیں اپنے ٹاک شو میں مدعو کرنا چاہا تاکہ وہ اپنی ذاتی زندگی، خاص طور پر آریان خان کی گرفتاری جیسے موضوعات کے بارے میں بات کریں۔ جس پر اداکار کی جانب سے انکار کر دیا گیا اور کہا گیا ہے کہ، خان اب عوامی پلیٹ فارم پر کوئی انٹرویو نہیں دیں گے اور نہ ہی اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں میڈیا سے بات کریں گے کیونکہ وہ جس مشکل وقت سے گزرے اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے وہ خود پر قابو نہیں رکھ پائیں گے۔
ساتھ ہی کنگ خان کے مینیجر کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ، وہ چاہتے ہیں کہ ان کے ناظرین اور مداح اب انہیں براہِ راست بڑی اسکرین پر دیکھیں۔
یاد رہے کہ کنگ خان نے اپنی بلاک بسٹر فلم پٹھان کیلئے کوئی پروموشنل ایونٹ اور انٹرویو نہیں کیا تھا یہ ایک بہترین فیصلہ ثابت ہوا کیونکہ خان کو براہ راست بڑی اسکرین پر دیکھنے کے لیے مداح بےقرار تھے۔ یوں ان کی فلم نے خوب بزنس کیا اور اب اپنی اگلی فلموں کیلئے بھی انکا یہی پلان ہے۔