یہ شاید کوئی آٹھویں فیل ہے، اس کو بولنے تو دیتی ٹھیک سے ۔۔ ندا یاسر نے ناصر خان کو شو میں بُلا کر ٹھیک سے بولنے کیوں نہیں دیا؟ صارفین ناراض

image

ناصر خان جان کو ان کے منفرد انداز اور مزاحیہ ویڈیوز کی وجہ سے ہر کوئی جانتا ہے، انہوں نے اپنا ایک الگ مقام لوگوں کی نظر میں بنا رکھا ہے۔ حال ہی میں ناصر خان ندا یاسر کے شو میں نظر آئے جہاں ندا نے ان سے ذاتی زندگی اور مشہور ہونے تک کی اہم باتیں پوچھیں۔

ندا نے ان سے سوال کیا کہ آپ کی شادی کیسے ہوئی؟ آپ کیسے مشہور ہوئے؟ آپ کو ٹی وی ڈرامے یا فلموں کی آفر ہوتی ہے؟ آپ اس فیلڈ میں کیسے آئے، آپ کے گھر والے کیسے راضی ہوئے؟ آپ پڑھے لکھے ہیں؟ آپ نے کیا پڑھا، کہاں سے پڑھا؟ گاؤں سے پڑھا یا کسی شہر سے وغیرہ وغیرہ ۔۔

ندا نے ناصر کو شو پر تو بلا لیا لیکن سوالات کی ایک لائن سی لگا دی اور پرھ ہر سوال کے جواب میں ناصر کو بولنے کا موقع ہی کم کم دیا، ندا خود ہی اتنے سوال اور اتنے جوابات دیے جا رہی تھیں کہ ناصر کو موقع ہی نہ ملا ٹھیک سے اپنی بات کو پورا کرنے جس پر سوشل میڈیا صارفین بھڑک اُٹھے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ کون سا طریقہ ہے؟ اگر آپ کسی کو اپنے شو میں بلا رہے ہیں تو کم از کم اس کو بولنے کا تو موقع دیں یہ کوئی بات نہ ہوئی کہ آپ کسی کے جواب کا بھی انتظار نہ کریں۔

صارفین نے کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ ناصر پڑھا لکھا ہے جیسا کہ انہوں نے خود بتایا کہ میں نے انگریزی میں ماسٹرز کیا ہوا ہے میرے بھائی بہن بھی بہت پڑھے لکھے ہیں میرے ابا بھی ڈاکٹر ہیں۔ تو ندا ان کو کیا جاہل سمجھ رہی ہیں؟

معروف شو ہوسٹ پر تنقید اکثر و بیشتر ہوتی رہتی ہے لیکن ہر مرتبہ ندا ان کا مثبت جواب دے کر صارفین کے دل جیت لیتی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts