"میں آخری وارننگ دے رہا ہوں تمھارے 4 پوائنٹس مائنس کردوں گا"۔
غصے سے کہتے ہوئے دانش تیمور نے ٹک ٹاکر کو مسلسل بحث کرتے ہوئے وارننگ دی۔ یہ واقعہ گزشتہ شب بول ٹی وی پہ نشر ہونے والے مشہور پروگرام “گیم شو ایسے چلے گا“ میں پیش آیا جب ٹک ٹاکرز کی ٹیم کے دوران مقابلہ جاری تھا اور عمران نامی ٹک ٹاکر نے “ٹائم اپ“ کہہ دیا اور اس بات پر دانش تیمور غصے میں آگئے۔
دانش تیمور کے منع کرنے کے باوجود ٹک ٹاکر نے بحث کرنی نہیں چھوڑی تو انھوں نے کہا کہ اگر تم نے بولنا بند نہیں کیا تو میں تمھارے6 پوائنٹس کاٹوں گا۔ بعد ازاں دانش نے ٹک ٹاکر کے صرف 2 پوائنٹس ہی کاٹے۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہے اور ٹک ٹاکرز کو گیم شو میں اینکر سے بحث کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔