سینئیر اداکارہ صبا فیصل پی ٹی وی پر خبریں پڑھنے کے 90 کی دہائی کے اس دور سے آج تک مشہور ہیں۔ ان کو مختلف قسم کے میگا پراجیکٹس میں سب نے ہی دیکھا ہے لیکن ان کی مشہوری اور عوام میں چرچہ اس وقت زیادہ بڑھی جبکہ ان کی اپنی بہو اور بیٹے کے ساتھ لڑائی ہوئی اور انہوں نے اپنے ذاتی جھگڑے کو سوشل میڈیا پر شیئر کرکے بڑھایا۔
صبا نے کچھ دن بعد اپنے انسٹاگرام پوسٹ اور ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں تھیں لیکن چونکہ فینز تاک میں بیٹھے رہتے ہیں اپنے پسندیدہ اداکاروں کی ذاتی معلومات کو جاننے کے لیے، لوگوں کو موقع مل گیا ان کے متعلق بات کرنے کا جس پر صبا نے اس وقت کوئی بات نہ کہی اور گھر کی بات کہہ کر ٹال دیا۔
اب انہوں نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں اس تنازع سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے غلطی کردی تھی اس وقت مجھے وہ ایک بات یا جو بات مجھے بری لگی مجھے وہ نہیں کہنی چاہیئے تھی مجھے درگزر کر دینی چاہیے تھے شاید میں نے ہی غلط کیا کہ جو اس طرح سے جلد بازی سے کام لیا۔
واضح رہے پچھلے سال اداکارہ صبا فیصل کا اپنے بڑے بیٹے سلمان فیصل اور بہو نیہا سلمان کے ساتھ تنازع ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پوسٹس اور ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے اپنے بیٹے اور بہو سے لاتعلقی کا اعلان کیا تھا۔