ان کی خوبصورتی اور اداؤں کے سب ہی دیوانے ہیں پر کیا آپکو معلوم ہے کہ یہ کون سی بڑی شخصیت ہے۔مرد ہو یا عورت سب ہی بچپن کو کبھی نہیں بھولتے۔
جب یہ ماں کی گود میں سر رکھ کر سو جاتے اور روزانہ شام میں والد کی انگلی پکڑ کر سیر کو جاتے ۔ یہی وجہ ہے کہ اکثر مشہور شخصیت اپنی یادگار تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں۔
اسی طرح آج ہم آپ کے سامنے یہ تصویر لیکر آئے ہیں ، جسے پہچان پانا آپ کیلئے بہت مشکل ہو گا ۔ تصویر کو دیکھتے ہی اس قاتل مسکراہٹ پر نظر جاتی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ شوبز انڈسٹری ہی کی کوئی معروف شخصیت ہے۔ مزید یہ کہ پہلی نظر میں یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ یہ کوئی لڑکا ہے جس نے سر پر پگڑی باندھ رکھی ہے۔
پر یہ حقیقت نہیں کیونکہ یہ لڑکا نہیں بلکہ لڑکی ہے اور اس کا تعلق پڑوسی ملک بھارت کے پنجاب سے ہے۔ یہ کوئی اور نہیں بلکہ مشہور اداکارہ نیورو باجوہ ہے جن کی پنجابی فلمیں بھارت کی طرح پاکستان اور دیگر ملکوں میں بے حد مقبول ہیں۔
یہ شروع سے ہی ٹی وی پر انا چاہتی تھیں اور جیسے ہی بڑی ہونے لگیں تو مختلف بچوں کے ڈراموں میں اداکاری کرنے لگیں۔
یہ ایک ڈرامے کے دوران ہی کی تصویر ہے جوکہ اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ۔یہ اس لباس میں بلا کی معصوم اور خوبصور لگ رہی ہیں۔
ان کی ماضی میں گانا "لونگ لاچی" بہت مشہور و مقبول ہوا۔ اس کے علاوہ انہوں نے جٹ اینڈ جولیٹ، کلی جوٹا،نوٹی جٹس،چھنو،کوکا اور پھٹے دیندے چک پنجابی جیسی کامیاب فلموں میں بطور مین اداکارہ کام کیا۔