کھلا ہے سبھی کے لئے بابِ رحمت ۔۔ مسجد نبوی ﷺ میں بیٹھے عمران عباس کی خوبصورت آواز میں نعت پڑھنے کی دل چھو لینے والی ویڈیو

image

مشہور اداکار اور ماڈل عمران عباس اس وقت عمرے کے سعادت حاصل کرنے کے لئے حرم شریف میں موجود ہیں اور وہاں سے اپنی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر ڈال رہے ہیں۔ اس وقت عمران عباس کی ایسی ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ نعتیہ کلام پڑھ رہے ہیں۔ دیکھیں

ویڈیو میں عمران عباس کو مسجد نبوی کے صحن میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے جہاں وہ خوبصورت آواز میں نعتیہ کلام “ کھلا ہے سبھی کے لیے باب رحمت“ پڑھ رہے ہیں۔ اس ویڈیو کے ساتھ اداکار نے کیپشن دیا کہ “یہاں کوئی رتبے میں ادنیٰ نہ عالی“

عمران عباس کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر فوراً ہی وائرل ہوگئی ہے۔ اس سے قبل وہ احرام پہنے ہوئے بھی کئی تصاویر شئیر کرچکے ہیں جو ان کے مداحوں نے بہت زیادہ پسند کی ہیں۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts