سلمان خان کے ساتھ دبگ انٹری کرنے والی سوناکشی سنہا اپنے موٹاپے اور بیلی ڈانس کی وجہ سے مشہور رہی ہیں۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے اداکارہ
سوناکشی سنہا نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے اپنے کیریئر میں صرف ایک فلم کی پیشکش کو ٹھکرانے پر سب سے زیادہ افسوس ہے۔
مجھے
فلم اُڑتا پنجاب میں جو کردار کرینہ کپور نے ادا کیا ہے، اس کی پیشکش پہلے مجھے ہوئی تھی لیکن میں نے انکار کردیا تھا۔
اس فلم کا حصّہ نہ بننے کے باوجود بھی مجھے یہ فلم بہت پسند آئی اور میں نے ہدایت کار ابھیشیک چوبے کو فلم کی ریلیز کے بعد کامیابی اور کام کو سرہانے کے لیے مبارکباد کا فون بھی کیا۔
اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ
سنسر بورڈ کی جانب سے 2016ء میں جب یہ فلم تنازع کا شکار ہوئی تو بھی میں نے اس فلم کی حمایت میں اپنی آواز اُٹھائی۔
مجھے بالکل سمجھ نہیں آرہا کہ فلم اُڑتا پنجاب کا نام اگر بدلا جائے تو کیا نام ہونا چاہیئے۔ اس فلم میں کرینہ کپور ایک ڈاکٹر اور بحالی مرکز(rehabilitation center) چلانے والی کارکن کا کردار ادا کرتے نظر آئیں۔