مشہور بالی وڈ اداکار آیوشمان کھرانہ کے مداحوں کے لئے بری خبر۔ ان کے والد اور مشہور پنڈت پی کھرانہ انتقال کر گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ان کا انتقال دل کی بیماری سے ہوا ہے البتہ موت کی اصل وجہ تاحال نامعلوم ہے۔
آیوشمان کے بھائی اپارشکتی کے م ینجر نے افسوسناک خبر کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا اکسؤنٹ پر بیان جاری کیا ہے۔ اس پیاری شخصیت کے انتقال نے کھرانہ خاندان اور ان کے چاہنے والوں کو گہرے رنج و غم میں مبتلا کر دیا ہے۔
پنڈت پی کھرانہ علم نجوم کے شعبے میں اپنی مہارت کے لیے جانے جاتے تھے اور انھوں نے اس موضوع پر کئی کتابیں بھی تصنیف کی تھیں۔ان کے علم کی وجہ سے انھیں بھارت میں مقبولیت حاصل تھی۔