وہاج علی ان دنوں کافی چرچہ میں ہیں اور ان کے مداحوں کی لسٹ بڑھتی ہی چلی جارہی ہے، خاص کر ان کے نئے دو ڈراموں 'تیرے بن' اور 'مجھے پیار ہوا تھا' کے بعد سے تو وہ شہرت کی نئی بلندیوں تک پہنچ گئے ہیں۔ انہیں نہ صرف پاکستان میں بلکہ بھارت میں بھی بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔
بشریٰ انصاری جو تیرے بن ڈرامے میں وہاج کی ماں کا کردار ادا کر رہی ہیں، انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں وہاج کی تعریف کرتے ہوئے انہیں تیزی سے شہرت حاصل کرنے پر ایک خاص نصیحت بھی کر دی۔
اُنہوں نے انٹرویو کے دوران ڈرامہ سیریل تیرے بن کی شہرت کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ، "میں نے وہاج علی کو فون کرکے پوچھا کے بیٹا تمہاری بیوی اتنی شہرت دیکھ کر گھبرا تو نہیں گئی؟"
جس پر وہاج علی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ، "بیوی تو نہیں گھبرائی لیکن میں گھبرا گیا ہوں، اور میری امّی اس بات پر بہت خوش ہیں کہ میں آپ (بشریٰ انصاری) کے ساتھ کام کر رہا ہوں۔"
اُنہوں نے مزید بتایا کہ میں نے وہاج علی کو کہا کہ، "ماشاءاللّٰہ جو شہرت تمہیں ملی ہے اس کا مزہ لو کیونکہ اللّٰہ ہر کسی کو اتنے اچھے وقت سے نہیں نوازتے۔" ساتھ ہی وہاج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ، "وہ بہت ہی سلجھا ہوا تمیز والا بچہ ہے۔"
اُنہوں نے وہاج علی کے علاوہ اپنے ساتھ ڈرامے کی کاسٹ میں شامل یمنیٰ زیدی اور سبینہ فاروق کی بھی تعریف کی۔