شادی کا جوڑا صرف 3 ہزار کا تھا ۔۔ امرتا راؤ نے سب سے چھپ کر سستی شادی کیوں اور کہاں کی تھی؟ اداکارہ اس وقت کہاں مصروف ہیں، دیکھئے

image

بھارتی اداکارہ امرتا راؤ جنہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں ہوں نا اور شاہد کپور کے ساتھ فلم ویواہ سے شہرت پائی، ان کا خؤش اخلاق اور سادہ مزاج ان کی پہچان کی وجہ بنا لیکن ویواہ فلم میں ان کا مضبوط کردار ان کے بہترین اداکارہ ہونے کا ثبوت دیتا ہے۔ یہ اچانک انڈسٹری سے غائب ہوچکی تھیں اور انہوں نے سب سے چھپ کر شادی کرلی تھی۔ آج شادی کے 9 سال بعد انہوں نے اپنے شوہر ریڈیو آرٹسٹ آر جے انمول کے ساتھ شادی کی حقیقت سے پردہ اٹھایا۔

دونوں نے اپنی شادی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ہم سادگی سے شادی کرنا چاہتے تھے اس لیے ہم نے پونا میں اپنے گھر والوں کے ساتھ خفیہ تقریب رکھی اور کسی دوسرے کو مدعو نہ کیا۔ شادی کا خرچہ صرف ڈیڑھ لاکھ روپے تھا اور اداکارہ امرتا نے کسی ڈیزائنر سے جوڑا تیار نہیں کروایا بلکہ عام بازار سے صرف 3 ہزار روپے میں خریدا تھا۔ دولہے کا جوڑا ڈیڑھ ہزار روپے کا تھا جبکہ پونا میں شادی ہال سے قریب ایک ہوٹل کے کچھ کمرے بُک کروائے تھے جن کی کل لاگت 36 ہزار روپے کے قریب تھی۔ شادی میں روایتی کھانے رکھے گئے تھے۔

شادی کے مقام پر بھی صرف 11 ہزار روپے خرچ ہوئے۔ یہاں پر سادگی سے کھانا ٹیبل پر رکھا گیا تھا سب نے میانہ روی اور بہت صاف صفائی کے ساتھ کھایا۔ میں شادی کے لیے خود ہی تیار ہوئی، کچھ میک اپ آرٹسٹ نے کیا اور مجھے ساڑھی پہنانے اور باندھنے میں میری نانی اور مامی نے مدد کی اور پھر اس کے بعد ہم گھومنے چلے گئے تھے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts