ویسے تو مشہور اداکاروں کی زندگی سے متعلق ایسی کئی معلومات ہیں، جو کہ سب کو حیران کر دیتی ہیں، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ کئی صارفین کے لیے نئی ہوتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
مشہور بالی ووڈ اداکار عامر خان نے اگرچہ ایسی کئی فلمیں کی ہیں، جو کہ پاکستان بھارت سمیت دنیا کے کئی ممالک میں خوب مقبول ہوئیں، تاہم اس سب میں عامر خان کی نجی زندگی بھی کافی توجہ طلب رہی۔
بات ہو پہلی اہلیہ کی یا پھر والد کی، دونوں معاملات میں ہی عامر خان سب کی توجہ خوب سمیٹ لیتے تھے۔ چونکہ والد بھی بالی ووڈ سے ہی تعلق رکھتے تھے، لیکن انہیں وہ کامیابی نہ مل سکی جو اب ان کے بیٹے کو ملی۔ اسی طرح پہلی اہلیہ رینہ دتہ سے طلاق کا معاملہ بھی بھارتی میڈیا کی نظروں میں خوب رہا۔
دلچسپ بات یہ بھی تھی کہ عامر خان نے دوسری شادی پہلی اہلیہ کی دوست کرن راؤ سے کی تھی، یہی وجہ تھی کہ اس خبر نے سب کی توجہ مزید سمیٹ لی تھی۔
اسی طرح عامر خان کے بھائی فیصل خان کا معاملہ بھی سوشل میڈیا پر خوب توجہ سمیٹ چکا ہے، جس میں عامر خان کے بھائی فیصل خان اپنے ہی گھر والوں پرالزام عائد کرتے دکھائی دیے، فیصل نے بھائی عامر پر حبس بے جا میں رکھنے کا الزام عائد کیا تھا۔
جس پر عامر خان کا موقف بھی سامنے آیا تھا کہ بھائی کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا جس کی بنا پر انہیں کمرے پر بند رکھنا پڑا۔ واضح رہے فیصل خان بھی اداکاری کے میدان میں نظرآ چکے ہیں تاہم وہ اپنے بھائی کی طرح کامیاب نہ ہو سکے۔
لیکن عامر خان کی زندگی میں وہ وقت آج بھی خود اداکار سمیت مداحوں کو جذباتی کر دیتا ہے، جب ان کی پہلی اولاد اس دنیا میں آنے سے پہلے ہی انتقال کر گئی تھی۔
2005 میں عامر خان نے دوسری شادی کرن راؤ سے کی تھی، جبکہ ان کی پہلی اولاد کی آمد کا سب ہی کو بے صبری سے انتظار تھا، تاہم مس کیرج کی وجہ سے پہلی اولاد اس دنیا میں نہ آ سکی۔
اداکار نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ دو ماہ ہم میاں بیوی کے لیے تکلیف دہ تھے، کیونکہ اس دوران ہمارا بچہ ضائع ہو گیا۔
آج بھی جب وہ اس واقعے کو یاد کرتے ہیں، تو افسردہ ہو جاتے ہیں۔