شاہ رخ خان کے لیے کھانا بنانا چاہتی ہوں۔۔ کینسر کا شکار مداح نے شاہ رخ خان سے آخری خواہش کا اظہار کر دیا

image

مشہور شخصیات کے مداح تو بہت ہوتے ہیں، لیکن کچھ ایسے ہوتے ہیں جو کہ خود مشہور شخصیات کو بھی حیران کر دیتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی خاتون کی خبر نے صارفین کو افسردہ کر دیا ہے، جو کہ اپنے پسندیدہ اداکار سے آخری بار ملنا چاہتی ہے۔

بھارت سے تعلق رکھنے والی شہری شوانی چکروتی کینسر کے مرض میں مبتلا ہے، اگرچہ شیوانی کا علاج تو چل رہا ہے، تاہم اسی دوران وہ اپنے پسندیدہ اداکار شاہ رخ خان سے بھی اپنی آخری خواہش کا اظہار کرتی دکھائی دیں۔

شیوانی کو ڈاکٹرز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اب وہ زیادہ عرصے تک زندہ نہیں رہ پائیں گی، چونکہ شیوانی نے اب تک شاہ رخ خان کی ایک فلم بھی نہیں چھوڑی ہے، یہی وجہ ہے کہ اپنی زندگی کے آخری وقت کو بھی اچھا بنانا چاہتی ہے۔

شیوانی کے گھر میں ایک کمرہ ایسا بھی ہے صرف 2000 سے لے کر اب تک کی فلموں کے پوسٹرز موجود ہیں، کینسر کی مریضہ ہونے کے ساتھ ساتھ جب ان کا علاج چل رہا تھا، اس وقت بھی شیوانی نے دپیکا اور شاہ رخ خان کی فلم 'پٹھان' سینما میں جا کر دیکھنے کی ضد کی۔

بھارتی میڈیا سے بات چیت میں شیوانی کا کہنا تھا کہ میں مرنے سے پہلے آخری بار شاہ رخ خان سے بات کرنا چاہتی ہوں، شیوانی کی خواہش ہے کہ وہ اپنے اسٹار کے لیے بنگالی کھانا بنائیں اور وہ میری بیٹی کو دعا بھی دیں۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts