پھپھو، اب تو شادی کرکے جان چھوڑ دو ۔۔ ڈرامہ کچھ ان کہی میں جائیداد میں بہن کو حصہ نہ دینے کا بہانہ، کیا صوفیہ پھپھو کریں گی بڑی عمر میں نکاح؟

image

ڈرامہ کچھ ان کہی اس وقت مرتسم کے بعد دوسرا بڑا بلاک بسٹر ڈرامہ ہے جسے دنیا بھر سے لوگ پسند کر رہے ہیں۔ اس ڈرامے میں جہاں ونیزہ احمد کا کردار یعنی صوفیہ پھپھو سب سے زیادہ مقبول ہے وہیں سجل کی اپنی پھپھو کے ساتھ دوستی کو ہر کوئی شروع سے ہی پسند کیا جا رہا ہے۔ صوفیہ پھپھو ہمیشہ سے ہی ایک مثبت انداز سے ابھر کر سامنے آئیں اور ہم نے دیکھا کہ پچھلی اقساط میں صوفیہ پھپھو نے اپنی بھابھی اور بھتیجیوں کی خوب مدد کی۔

ڈرامے میں صوفیہ کے بھائی ان کو جائیداد میں حصہ نہیں دے رہے اور گھر میں آج کل چرچہ جائیداد میں نام لکھوانے کی ہے، سب کو ان کا حصہ دے کر فارغ کرنے کی ہے لیکن ابھی تک بھائی نے اس حقیقت سے راز تو نہ اٹھایا البتہ اب ایک شوشہ گھر والوں نے چھوڑا ہے کہ کسی طرح صوفیہ پھپھو کی شادی کروا دی جائے وہ بھی تھانوی سے جو ان کو پسند کرتا ہے، ان سے محبت کرتا ہے اور اب وہ رشتہ بھی لے کر آچکا ہے جس کو پھپھو مسترد کر رہی ہیں اور گھر میں ہنگامہ مچا رہی ہیں مگر بچے اور تمام گھر والے صوفیہ کو سمجھا رہے ہیں اب اس عمر میں تو شادی کرلو، سب اپنے اپنے گھروں میں مصروف ہو جائیں گے آپ اکیلے زندگی کیسے گزاریں گیں، لیکن چونکہ پھپھو ہیں ہنگامہ نہ کھڑا کریں ایسا تو کہیں ممکن نہیں ۔۔

اس وقت ہر کوئی اداکار بابر کی جاندار انٹری کو پسند کر رہا ہے کیونکہ انہوں نے اپنی محبت کا اظہار اس عمر میں بھی بہترین طریقے سے کیا، اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا صوفیہ پھپھو کو جائیداد میں حصہ ملے گا؟ کیا تھانوی کو اس کی محبت مل سکے گی؟


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts