بھارتی اداکارہ سوچندرا داس گپتا ٹریفک حادثے میں چل بسیں

image

نئی دہلی: بھارتی ٹی وی کی معروف اداکارہ سوچندرا داس گپتا حادثے کا شکار ہوگئیں، حادثے کے بعد سڑک پر ٹریفک جام ہوگیا، ہیلمٹ کے باوجود اداکارہ جانبر نہ ہوسکیں۔

سوچندرا داس گپتا کولکتہ میں شوٹنگ مکمل کرکےآن لائن سروس سے بک کیے گئے بائیک رائیڈر کے ساتھ اپنے والد کے گھر واپس جارہی تھیں کہ راستے میں بائیک کو گھوش پارا ایریا کے نزدیک حادثہ پیش آیا۔

بائیک رائیڈر نے سائیکل کے اچانک سامنے آجانے کے بعد بریک لگانے کی کوشش کی جس پر اداکارہ بائیک کے اچانک رکنے اور جھٹکا لگنے کی وجہ سے کچھ دور جاکر گریں اور قریب سے گزر تی گاڑی ان کے اوپر چڑھ گئی۔

موقع پر موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا لیکن اس کے باوجود ان کی جانچ نہیں بچ سکی۔ آس پاس کے لوگوں نے اسپتال پہنچایا لیکن انہوں نے اپنی آخری سانسیں جائے واقعہ پر ہی لے لی تھیں۔ پولیس نے لاری کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔

سوچندرا ٹی وی شوز میں چھوٹے چھوٹے کردار نبھاتی تھیں۔ وہ صرف 29 سال کی تھیں۔ حادثہ کے بعد مقامی لوگوں نے احتجاج کیا، جس کی وجہ سے بی ٹی روڈ پر جام لگ گیا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts