“میں پیدا ہوئی تو ماں نے ایک ہفتے تک میرا چہرہ نہیں دیکھا اور والد نے تو 1 ماہ تک مجھے نہیں دیکھا۔ ان کو بیٹا چاہیے تھا اور میں دوسری بیٹی تھی اس لئے میری پیدائش پر نہ ماں خوش تھی نہ باپ“
یہ کہنا ہے مشہور بالی وڈ اداکارہ کرشمہ تنا کا جنھوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی نجی زندگی اور بچپن کے حوالے سے چند باتیں کیں۔
کرشمہ تنا کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ نے خود یہ بتایا تھا کہ ان کی دونوں بیٹیوں کی پیدائش پر نہ تو والد خوش تھے نہ ہی ددھیال والے۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ وہ گجراتی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں جہاں بیٹوں کو بہت اہمیت دی جاتی ہے۔ بیٹوں کو بڑھاپے کا سہارا سمجھا جاتا ہے۔
کرشمہ تنہ نے مزید کہا کہ ایسا نہیں تھا کہ ان کے والد کو بیٹیوں سے پیار نہیں تھا بلکہ ان پر خاندان والوں کا دباؤ تھا۔ خاص طور پر دادا دادی اور ددھیال والوں کا۔ اس وجہ سے وہ بھی دباؤ میں رہتے تھے۔ تب ہی کرشمہ نے ٹھان لیا تھا کہ وہ بیٹی نہیں بیٹا بن کر دکھائیں گی۔