ڈرامہ تیرے بن کی مصنفہ نوراں مخدوم نے انکشاف کیا ہے کہ میں میرب کا کردار ہانیہ عامر یا پھر خود یمنٰی زیدی کروانا چاہتی تھی میں نے ان دونوں کا نام لیا تھا لیکن وہاج کا نام میرے ذہن میں نہیں تھا اور نہ میں نے مرتسم کے کردار کے لیے کسی لڑکے کا نام لیا تھا۔ میرا خیال تھا کہ کوئی بھی کرلے، بس لڑکیوں میں ہانیہ یا یمنٰی میں سے کوئی ہو۔
جبکہ ڈائریکٹر کی جانب سے اداکارہ نیلم منیر اور عائزہ خان کو آفر کیا گیا تھا۔ نوراں نے مزید کہا کہ اس ڈرامے کے لیے وہاج علی کو کاسٹ کر لیا گیا، وہاج علی نے بھی اس کردار کے ساتھ انصاف کیا ہے۔
وہاج نے کافی کام کیا ہے اور اچھا کام کیا ،لیکن مجھے لگتا ہے اس نے اس سے پہلے کسی ڈرامے میں ایسا کردار ادا نہیں کیا ۔
ڈرامے کے وائرل اور متنازع پرومو کے حوالے سے مصنفہ کا کہنا ہے کہ جو لوگ تنقید کر رہے ہیں میں ان کی رائے کا احترام کرتی ہوں بلکہ سب سے زیادہ میں انہیں کے تبصرے پڑھتی ہوں کیونکہ وہ تنقید کرنے کے لیے ہی کم از کم ڈرامہ دیکھ رہے ہیں۔ اگر لوگوں کی خواہش پر ڈرامہ کا اختتام صرف محبت پر ہی کرنا ہوتا تو وہ 22 قسطوں میں ہی ختم ہو جاتا۔ ہم نے ڈرامہ طویل اسی لیے رکھا تاکہ ڈرامے میں سارے جذبات شامل کیے جائیں۔ تاہم اس وائرل پرومو کے بعد جہاں کئی قسم کی میمز وائرل وہ رہی ہیں وہیں ڈرامے کا گانا کیا ہوتی ہے بے وفائی سے منسلک کرکے ایک مصرعہ بہت شیئر کیا جا رہا ہے جس میں کہا جا رہا کیا ہوتی ہے پٹائی تجھے کرکے دکھا دوں گا، یہ اس سال کی وہ میم ہے جسے اب تک سب سے زیادہ شیئر کیا جا چکاہ ہے۔