جیو نیوز سے وابستہ صحافی زبیر انجم گھر پہنچ گئے

image

پاکستان کے نیوز چینل جیو نیوز سے وابستہ صحافی زبیر انجم کراچی میں اپنے گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔

ان کے بھائی وجاہت زبیر کا کہنا ہے کہ وہ خیریت سے ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق ایگریکٹیو پروڈیوسر زبیر انجم کے اہل خانہ نے واقعے کے بعد بتایا تھا کہ دو پولیس موبائلز اور ڈبل کیبن گاڑیوں میں افراد گھر کے باہر پہنچے تھے۔

بعدازاں ان کے بھائی وجاہت انجم نے بتایا تھا کہ پولیس کے ساتھ سادہ لباس میں افراد بھی موجود تھے وہ اسلحے کے زور پر گھر میں داخل ہوئے اور زبیر انجم کا پوچھا۔

زبیر انجم نے تعارف کروایا تو اسی وقت زبردستی ساتھ لے گئے۔

واقعے کے بعد ایس ایس پی کورنگی نے نیوز چینل سے گفتگو میں واقعے سے لاعلمی ظاہر کی تھی اور بتیا تھا کہ وہ کورنگی کے کسی بھی تھانے میں موجود نہیں ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US