ساس کے منہ میں زبان نہیں، بہو نے ناک میں دم کر دیا ۔۔ بے بی باجی نے شادی سے پہلے لڑکے کو لڑکی سے کیوں ملوایا؟ عذرا بھابھی بنی رکاوٹ

image

ڈرامہ بے بی باجی اس وقت آن ایئر ہے اور اب تک اس کی صرف 5 اقساط آئیں ہیں مگر ڈرامہ ابھی سے ناظرین کے دل جیتنے میں کامیاب ہوچکا ہے۔ ایک عرصے بعد ایسا ڈرامہ آن ائیر ہوا ہے جس کو فیملی ڈرامہ کہا جا سکتا ہے اور ہم اپنی فیملی کے درمیان اس کو بیٹھ کر بنا کسی جھجھک کے دیکھ سکتے ہیں۔ ڈرامے کا ہر کردار بالکل ایک حقیقی فیملی کی طرح ایک دوسرے کے ساتھ جُڑا ہوا ہے۔ لیکن وہی مصیبت جو گھر میں ہے وہ ڈرامے میں ہے۔ گھر والی پریشان کرنے والی بہوؤں کو تو گھر سے نکالا نہیں جا سکتا اور نہ ان کو مارا جا سکتا البتہ بے بی باجی کی بہو عذرا بھابھی کو دیکھ کر تو صارفین کا دل چاہتا ہے کہ ان کا منہ ہی توڑ دیا جائے۔

بہترین اداکاری کرکے لوگوں کے گھروں میں رونق لگانے والی عذرا بھابھی یعنی جویریہ سعود نے سب کو اپنا دیوانہ بنا لیا ہے۔ جسمانی چال ڈھال ہو یا آواز کی تیزی، لہجے کی بد اخلاقی ہو یا بہترین قائدانہ صلاحیتیں جویریہ نے تو ڈرامے میں اصل زندگی کے رنگ بھر دیے۔ اس ڈرامے کی جان ہی عذرا بھابھی ہیں جو یوں تو گھر والوں کی جان عذاب کرکے بیٹھی ہوئی ہیں لیکن دیکھنے والوں کے گھروں میں خوب ہنسی کا طوفان لے آئی ہیں۔

اب حالیہ اقساط کی بات کریں تو بے بی باجی بیچاری ایسی معصوم ساس جن کے منہ میں زبان نہیں لیکن کمبخت عذرا بھابھی نے تو کان کھا لیے ہیں بھئی ان کا کوئی volume تو ہلکا کروا دو ۔۔ یہ اور اس جیسے کئی مزاحیہ مشورے بے بی باجی جیسے ڈرامے کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کر رہے ہیں۔ ارے بھائی عذرا بھابھی کو آگ لگ گئی ہے کہ تیسری بہو کو شادی سے قبل لڑکے سے کیوں ملوایا جا رہا ہے وہ بہت تیز ہے۔ کیونکہ وہ تو چاہتی ہیں کہ اسماء کی طرح کوئی معصوم سی لڑکی آئے اور گھر میں ان کے آگے کوئی زبان چلانے والا ہی نہ ہو۔

مکاری اور چالاکی کے مضبوط داؤ پیچ عذرا بھابھی سے آپ لوگ سیکھنے سے گریز کریں البتہ بے بی باجی سے محبت اور بات کرنے کا ڈھنگ سیکھ کر اپنی بہوؤں کو گھر میں رکھنے کا سلیقہ ضرور سیکھ لیں تاکہ آپ کی بھی زندگی آسان ہو اور آنے والی بہو کی بھی۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts