وہ شخص گھر تک آگیا تھا اور مجھے ۔۔ ماہ نور بلوچ کے شوہر ہونے کا دعویٰ کرنے والا شخص کون تھا اور اسکے ساتھ کیا ہوا؟ اداکارہ نے انکشاف کردیا

image

ماہ نور بلوچ جو اپنی خوبصورتی اور کم عمر نظر آنے کی وجہ سے جانی ہیں، پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ایک معروف اداکارہ رہ چکی ہیں، لیکن فی الحال وہ کافی عرصے سے کوئی نیا پروجیکٹ نہیں کر رہی ہیں جسکی وجہ انہوں نے مناسب اور جاندار کردار کی قلت بتائی ہے۔

حال ہی میں ماہ نور بلوچ نے ایک شو میں بطور مہمان شرکت کی تھی، جہاں انہوں نے ماضی میں ہونے والے ایک واقعہ کے بارے میں بتایا اور شوبز میں اپنی حادثاتی انٹری سے متعلق بھی بات کی۔

انٹرویو کے دوران میزبان نے 2004ء کا قصہ چھیڑتے ہوئے اداکارہ سے پوچھا کہ اُن کے شوہر ہونے کا دعویٰ کرنے والا شخص کون تھا؟

جس پر ماہ نور نے بتایا کہ، "ایک شخص تھے جن کا کہنا تھا کہ وہ میرے شوہر ہیں، وہ شخص خطرناک اس وقت ہوئے جب وہ گھر پر بھی آنے لگے، وہ شیزوفرینیا بیماری میں مبتلا تھے اور اپنے ذہن ہی ذہن میں انہوں نے سوچا ہوا تھا کہ میرا اُن کے ساتھ چھپ کر نکاح ہوا ہے۔" اداکارہ نے مزید بتایا کہ، "جب اُس شخص کے گھر والوں کو جب پتہ چلا کہ اُنہیں پولیس نے گرفتار کر لیا ہے تو معلوم ہوا کہ وہ ذہنی طور پر بیمار ہیں۔"

اداکارہ اپنی شوبز میں انٹری کے بارے میں بتایا کہ، اُنہیں شوبز میں لانے والی معروف ڈائریکٹر سلطانہ صدیقی (المعروف آپا) اُن کی پھپی ساس ہیں۔ ماہ نور کہتی ہیں، سلطانہ آپا مجھے اس شعبے میں لائیں، اُن کا ماننا تھا کہ مجھے اداکاری کی طرف آنا چاہیے، میں اُس وقت نوجوان تھی اور میری نئی نئی شادی ہوئی تھی۔

اداکارہ کے مطابق، انہوں نے 27 سال کی عمر میں شہزاد رائے کی والدہ کا کردار ادا کر رکھا ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts